دنیا
Time 14 جنوری ، 2021

کیا 'جیک ما' اے سی ٹیکنیشن بن گئے؟

فوٹو: اسکرین گریب

دنیا کی معروف آن لائن ای کامرس چینی کمپنی علی بابا کے سابق چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی جیک ما کے چاہنے والوں کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور گردش کر رہا ہو گا کہ علی بابا چھوڑنے کے بعد جیک ما آج کل کیا کر رہے ہیں۔

جیک ما نے 2018 میں علی بابا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جیک ما نے علی بابا سے اپنی راہیں جدا کرنے کے بعد کیا پیشہ اختیار کیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ما نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی حکومت کے ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تقریر کے بعد سے جیک ما منظرعام سے غائب ہیں اور دو ماہ سے زائد عرصے سے وہ عوامی سطح پر نہیں دیکھے گئے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جیک ما سے ہوبہو ملتا ایک نظر آ رہا ہے اور صارف کی جانب سے اس شخص کو علی بابا کا جیک ما قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بالآخر جیک ما کو ڈھونڈ نکالا، ساتھ میں صارف نے ہیش ٹیگ مسنگ جیک ما بھی لکھا۔


مزید خبریں :