پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا

مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا ری پلے گلگت الیکشن میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی عزت کا حق مانگ رہے ہیں،گلگت سی پیک کی وجہ سے حساس خطہ ہے، ضروری تھا جی بی میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہ ہونے دیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی انہوں نے بے بسی سے کہا ان کی کوئی سُنتا نہیں۔

مزید خبریں :