کورونا سے متاثرہ شخص کو دوبارہ وائرس لگنے کا کتنا خطرہ ہوتا ہے؟

فوٹو: بشکریہ سائنس میگ

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کو دوبارہ کورونا ہونے سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہوتا۔ 

تحقیق کے مطابق کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہونے کا خدشہ 83 فیصد کم ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کچھ افراد ناصرف کورونا میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :