حنا اور ثناء جاوید کے بعد تیسری بہن کی بھی شوبز میں انٹری

فوٹو: فائل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی ایک اور بہن نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

گزشتہ سال اداکارہ ثناء جاوید کی بہن حنا جاوید نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اب اپنی دونوں بہنوں کی طرح تہمینہ جاوید بھی اب ڈراموں میں نظر آئیں گی۔

اس ضمن میں اداکارہ ثناء جاوید کی بہن تہمینہ جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل 'خانی' میں بہترین اداکاری کر کے سب کے دل موہ لیے تھے جبکہ یہ اس کے علاوہ بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ثناء جاوید نے پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزید خبریں :