بالی وڈ اداکار بغیر ویزہ دبئی پہنچ گئے، حکام نے کیا کیا خود بتادیا

ویویک اوبرائے ذاتی کام کے سلسلے میں دبئی پہنچ جہاں ویزا نہ ہونے پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ ا داکار ویویک اوبرائے بغیر ویزہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچ گئے۔

اداکار ویویک اوبرائے ذاتی کام کے سلسلے میں دبئی پہنچ جہاں ویزا نہ ہونے پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن دبئی ائیرپورٹ حکام نے ان کی مدد کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے خود ہی اپنی پریشانی سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ذاتی کام کے سلسلے میں دبئی پہنچا تو ائیر پورٹ پر اترتے ہی احساس ہوا کہ ویزہ کی کاپی موجود نہیں بلکہ موبائل فون میں بھی پرنٹ نہیں تھا۔


ان کا کہنا ہے کہ پریشانی میں کاؤنٹر پر کھڑا تھا تو امیگریشن آفیسر نے آکر میری مدد کی اور اپنے سسٹم سے ویزے کی کاپی نکال کر مجھے دی یوں بڑی پریشانی سے چھٹکارا مل گیا۔

اداکار نے فوری مدد کرنے پر دبئی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :