Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2021

کورونا کے باعث فلمی صنعت بند، سلمان خان ’اچار‘ بنانے لگے

سلمان خان ان دنوں بھارتی شہر جے پور میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو کورونا وائرس نے ’شیف‘ بنا دیا۔

کورونا کے باعث فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہیں اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان نے گھر کے بھی کام شروع کردیے ہیں۔

سلمان خان ان دنوں بھارتی شہر جے پور میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔ 

اداکار کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیاز کا اچار بنا رہے ہیں۔


یہ ویڈیو اداکارہ سیاستدان بینا کاک کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں سلمان ٹریک سوٹ اور ٹی شرٹ میں ہیں اور ساتھ ہی اچار تیار کررہے ہیں۔

اچار بنانے کے بعد سلمان خان کھا کر اسے زبردست قرار دیتے ہیں جس پر بینا کا کہنا تھا کہ خود ہی تعریف کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM