پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

لاہورہائیکورٹ نے خاتون کی درخواست پر بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے خاتون کی درخواست پر پولیس کو کرکٹربابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا  اور ایس ایچ او نصیرآباد اور درخواست گزار خاتون حمیزہ مختار سے 8 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

وکیل بابر اعظم نے کہا کہ خاتون 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملہ ختم کرچکی تھی، سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ نے متعلقہ تھانے کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزید خبریں :