پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ملاقات کی جبکہ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے انہیں کو بریفنگ دی۔

رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کو صوبے میں سیاسی و تنظیمی صورتحال، ضمنی انتخابات اور پی ڈی ایم کی تحریک پر بریفنگ دی۔

نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوارں کی کامیابی واضح ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب دیکھو سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔

بلاول نے ہدایت کہ  جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے، ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملکی نظام میں موجود بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کُن معرکہ ہے۔

مزید خبریں :