پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند

فائل فوٹو

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 سے لاہور سے عبدالحکیم تک جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹرو ے مکمل بند کردی گئی۔

ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے ملتان سے خانیوال تک موٹر وے بھی بند کردی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر موہنلوال، مانگا منڈی ، پھول نگر ،جمبر ، پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں حد نگاہ 50 میٹر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  روڈ یوزرز فوگ لائٹس استعمال کر یں جب کہ  مزید معلومات کےلیے موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1134پر رابطہ قائم کریں۔

مزید خبریں :