ہالی وڈ اداکارہ جسیکا کیمپبل چل بسیں

فوٹو: فائل

فلم 'الیکشن' سے شہرت حاصل کرنے والی معروف امریکی اداکارہ جسیکا کیمپبل 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

امریکی اداکارہ کے گھر والوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسیکا کیمپبل 29 دسمبر کو پورٹ لینڈ میں انتقال کر گئی تھیں۔

جسیکا کیمپبل نے اپنے کیریئر کا آغاز  1992 میں فلم 'بیسٹ انٹرسٹ آف دی چلڈرن' سے کیا، بعد ازاں 1999 میں انہوں نے فلم 'الیکشن' میں اداکاری کر کے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

امریکی اداکارہ نے اداکاری کے کیرئیر کو چھوڑ کر نیچروپیتھک سرجن بننے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے گھر والوں کے مطابق دوران پریکٹس وہ ایک مریض کو دیکھ کر چل بسیں۔

مزید خبریں :