اجے سے شادی کے وقت کاجول کے والد کا کیا مؤقف تھا؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول 1999 میں ایک ہوئے تھے اور اب حال ہی میں کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد 24 سال کی عمر میں شادی پر راضی نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 'میرے والد میری 24 سال کی عمر میں شادی کے فیصلے سے راضی نہیں تھے'۔

کاجول نے بتایا کہ ان کے والد چاہتے تھے کہ میں شادی سے قبل مزید کام کروں جبکہ میری والدہ نے مجھے سپورٹ کیا اور وہ کہتی تھیں کہ جو تمہارا دل کہتا ہے وہی کرو۔

خیال رہے کہ شادی سے قبل اداکارہ کاجول اجے دیوگن کے ساتھ فلم 'عشق'، 'پیار تو ہونا ہی تھا' اور 'دل کیا کرے' کام کر چکی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کاجول اداکار اجے دیوگن کے ساتھ فروری 1999 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں :