پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

شہری کے گلے میں زنجیر ڈالنے والے 10 لیویز اہلکار معطل

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر شہری کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کے 10 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ذکاء اللہ درانی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک کار سوار نے چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے لیویز اہلکاروں پر آواز کسی تھی جس پر اہلکاروں نے اسے پکڑ کر گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کی تھی۔

اہلکاروں نے شہری کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ 

شہری کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات کے بعد چیک پوسٹ پر تعینات 10 لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔


مزید خبریں :