پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

لاہور میں زیرو ویسٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود کچرا بدستور موجود

پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، لاہور میں زیرو ویسٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود سڑکوں پر کچرا بدستور موجود ہے۔

100 فیصد صفائی کے دعوے پر عمل درآمد کے لیے آج بھی لاہور میں صفائی کا کام جاری رہا، اہم شاہراہوں اور مقامات سے بڑی حد تک کوڑا اٹھالیا گیا۔

صفائی کے عملے کی چھٹی کے دن بھی ڈیوٹی لگا دی گئی، وزیر صنعت پنجاب نے عملے کو کل بھی طلب کرلیا ہے۔

 حکومت نے 15 جنوری تک لاہور میں زیرو ویسٹ کا اعلان کیا تھا ۔

مزید خبریں :