پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف لاہور میں کچرے سے متعلق بول پڑے

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےلاہور میں کچرے سے متعلق گفتگو شروع کردی۔

 منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ صفائی کا بہترین نظام لےکر آئے، آج کل ویسٹ مینجمنٹ کی خبریں آرہی ہیں، انہوں نے ترکی کی فرم کو ٹھیکا دیا، کمپنی زیادہ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی،انہوں نے کمپنی سے 107 ملین ڈالرکم کروائے اور قوم کا ایک ایک پیسہ بچایا۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے خود کو ترکی اور چین دوستی کا بہترین سفیر بھی قرار دے دیا۔

 عدالت نے پوچھا کہ آپ کا تحفہ استنبول عجائب گھر میں پڑا ہوا ہے، وہ کیسے دیا ؟ جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سو سات ملین ڈالر کم کر کے تحفہ دینا مہنگا نہیں ہے۔

مزید خبریں :