پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے پاکستانی چارلی چپلن آگیا

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے چارلی چپلن آگیا۔

عالمی سطح پر مقبول مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو ہم سے جدا ہوئے کئی دھائیاں گزر چکی ہیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ 

ان کی اداکاری سے متاثر پشاور کا ایک شہری بھی پاکستانی چارلی چپلن بن گیا جس نے بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کی۔

پشاور کا شہری عثمان خان عالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود پاکستانی چارلی چپلن بن گیا۔ اس کی مشابہت اور اداکاری ایسی کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

عثمان خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں لوگوں کی دلوں میں گھر کر گئے ہیں۔

چارلی چپلن کا کردار نبھانے میں عثمان  کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن دوستوں کی مدد سے اپنی محنت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستانی چارلی چپلن چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔

پشاور کے علاقے شیخ آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان خان کا کہنا ہے کہ مزاح سے بھرپور اداکاری کامقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔ 

مزید خبریں :