دنیا
Time 16 جنوری ، 2021

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد مزید کم کرکے ڈھائی ہزار کردی جبکہ  امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان نے خیر مقدم کیا ہے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت امریکی فوج کی واپسی ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فوج کے انخلاء پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلاء قیام امن کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکا نے  جنوری 2021 تک افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :