پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

طالبعلم پر تشدد، ڈی پی او، ایس ایچ او اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل

چونیاں میں طالب علم پر تشدد کرنے پر سابق ایس ایچ او الہ آباد  اور  کانسٹیبل کے سمیت 3 نامعلوم ملازموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے فرسٹ ائیر کے طالب علم جوریج کو پولیس کارروائی کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، سابقہ ایس ایچ او الہ آباد کے حکم پر کانسٹیبل لیاقت علی اور دیگر 3 پولیس اہلکاروں نے طالب علم کو ڈنڈے اور تھپڑ مارے۔

میڈیکل میں تشدد ثابت ہونے  پر ڈی پی او قصور ایس ایچ او ظہیر شاہ، کانسٹیبل لیاقت اور 3 نامعلوم ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

خیال رہے کہ 3 روز قبل طالب علم پر تشدد کے الزام میں ہی ڈی آئی جی نے ایس ایچ او ظہیر شاہ کو معطل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :