کھیل
Time 17 جنوری ، 2021

پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار

فوٹو: پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے Mr.Fengنے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے۔

ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی منیجمنٹ کے ساتھ اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض، امام الحق اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ہائیر پاکستان کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے، پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان، ملک میں کرکٹ اور اسپورٹس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

فوٹو: پشاور زلمی

جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ملک میں ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت بھی اسپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان اپنی تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا، ہائیر پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسرشپ فراہم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 6 گزشتہ سیزنز کی طرح انشاللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا، پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

ہائیر پاکستان کے مسٹر فنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی۔

مزید خبریں :