پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

'ناموس رسالت ﷺکے مسئلے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، فتوے بازی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے'

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔

اپنے ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کی گئی، گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے دنیا کے تمام ممالک سے رابطے میں ہیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر سیاست کرنا مناسب نہیں، حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، کسی کو فتنہ بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر مکتبہ فکر کے جذبات کا احترام کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ فتوے بازی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ناموس رسالت ﷺکے مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ناموس رسالت ﷺکے معاملے پر پاکستانی موقف پوری مسلم امہ سے بڑھ کر ہے۔

مزید خبریں :