پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

پشاور ائیرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد ' آئس' برآمد

ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات 'آئس ' برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور  پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ آئس برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافرآئس کو قطرکے دارالحکومت دوحہ لےجانےکی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کو اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے سپردکردیا ہے۔

مزید خبریں :