پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی مشن پر افریقی ممالک کے دورے پر روانہ

دورے کا مقصد حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے: ترجمان— فوٹو:فائل 

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کی عوام کو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کرے گا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

مزید خبریں :