دنیا
Time 17 جنوری ، 2021

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی

انڈونیشیا میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد73 ہوگئی  ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ شہر مامجو میں ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیےکوششیں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریبا 28 ہزارافراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریجن میں آنے والا ایک اور زلزلہ سونامی لاسکتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھنے پرپولیس اورفوجی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :