دنیا
Time 17 جنوری ، 2021

ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 29 معمر افراد ہلاک ہوگئے

ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اور تمام اموات اسی ویکسین سے متعلق ہیں: نارویجیئن میڈیسن ایجنسی— فوٹو:فائل 

ناروے میں امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے والے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے 29 افراد دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق ناروے میں 27 دسمبر سے امریکا کی تیار کردہ فائزر کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 42 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد 75 سے 80 سال کی عمر کے 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم فائزر ویکسین لگانے والے بزرگ افراد کی اموات کب ہوئیں تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اس حوالے سے نارویجیئن میڈیسن ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اور تمام اموات اسی ویکسین سے متعلق ہیں۔

ایجنسی کے مطابق تمام اموات زائد عمر کے افراد کی ہوئیں جن میں شدید نوعیت کے منفی اثرات دیکھے گئے جبکہ ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسے متوقع ری ایکشن دیکھے گئے۔

ناروے نے بزرگ افراد پر صحت سے متعلق فائزر ویکسین کے حفاظتی اقدامات پرتشویش کا اظہاربھی کیا ہے۔

دوسری جانب چین نے ناروے میں ہونے والی اموات پر خاموشی اختیار کرنے پر مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :