پاکستان
Time 18 جنوری ، 2021

لاہور: نجی ہاسٹل میں طالبہ نے دوپٹے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

فائل:فوٹو

لاہور:  ٹاؤن شپ میں واقع نجی ہاسٹل میں طالبہ نے دوپٹے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق 24 سالہ اقرا محلہ لال جہانیاں میلسی کی رہائشی تھی اورلاہور کی نجی یونیورسٹی میں پڑھتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اقراء کے والد وفات پاچکے ہیں اور وہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع نجی ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی، ہاسٹل کے کمرے میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہداکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے، پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :