پاکستان
Time 18 جنوری ، 2021

خیرپور: بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی

خیرپور میں7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی تفتیش میں پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں ایک مشکوک ملزم کا ڈی این اے مقتولہ بچی سے میچ کرگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  365 سے زائد مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے تھے جس ملزم کا ڈی این اے میچ کیا وہ بچی کا رشتے دار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کے مطابق کیس کے حوالے سے24 گھنٹے بہت اہم ہیں، جلد ملزم کا سراغ لگا لیں گے اور قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

خیال رہے کہ 7 روز قبل خیرپور میں بچی سے زیادتی کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

مزید خبریں :