دنیا
Time 18 جنوری ، 2021

کورونا کی مختلف ویکسینز کی قیمت اور افادیت میں کیا فرق ہے ؟

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں مختلف ویکسینز آچکی ہیں جن کا استعمال بھی شروع ہوچکا ہے، مختلف اداروں کی تیار کی گئی ویکسین کی افادیت اور قیمت بھی الگ الگ ہے۔

تمام آزمائشی مراحل کو مکمل کر نے والی کورونا ویکسینز میں امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیواین ٹیک  کی ویکسین 95 فیصد تک مؤثر ہے جس کی قیمت فی خوراک 20 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ہزار 212 روپے ہے۔

امریکا ہی کی ایک اور کمپنی موڈرنا کی  ویکسین بھی آزمائشی مراحل میں 95 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے تاہم اس کی قیمت دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے اور یہ فی خوراک 33 امریکی ڈالر تقریباً 5 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی سوئیڈش ادارے آسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی قیمت دیگر کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور اسے ایک گھریلو فریج میں بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

 تاہم یہ آزمائشی مراحل میں 62 سے 90 فیصد مؤثر رہی ہے اور اس کی قیمت فی خوراک  امریکی ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 642 روپے بنتی ہے۔

تیسرے مرحلے میں موجود چینی ویکسین سائنو فارم ہے جو کہ 50 سے70 فیصد تک مؤثر ہے اور اس کی  قیمت 5 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 800 روپے فی خوراک ہے۔

 روسی ویکسین اسپوتنک فائیو کے بھی 91.4 فیصد تک مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،جس کی  قیمت 10 امریکی ڈالر یعنی 1600 روپے فی خوراک ہے۔

ایک اور امریکی کمپنی جانسن این جانسن کی  ویکسین کی قیمت بھی 10امریکی ڈالر فی خوراک رکھی گئی ہے جب کہ اس کے مؤثر ہونے سے متعلق جنوری کے آخر میں ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد بتایا جائے گا۔

اس کے علاوہ بھی دنیا کے دیگر ممالک کی مختلف دواساز کمپنیاں اور ادارے کورونا ویکسین کی تیاری کی کوششیں کررہے ہیں۔

مزید خبریں :