دنیا
Time 18 جنوری ، 2021

سوڈان میں قبائلی جھگڑے میں 83 افراد ہلاک ہوگئے

 پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،فوٹو: فائل 

سوڈان کے انتشار سے متاثرہ علاقے دارفور میں قبائلی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ تنازع ہفتے کے روز شروع ہوا تھا جب ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں خانہ جنگی شروع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 قبائلی تشدد کا یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب اقو ام متحدہ  نے حال ہی میں وہاں پر اپنے 13 سالہ قیام امن مشن کو ختم کرتے ہوئے سیکیورٹی کی ذمہ داری سوڈان کے حوالے کی گئی ہے۔

مزید خبریں :