سیف کے ’تانڈو‘ کے بعد ’مرزاپور‘ بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی

ویب سیریز کے پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر سمیت دیگر کے خلاف اتر پردیش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ڈمپل کپاڈیا کی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے ’مرزاپور‘ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز’تانڈو‘ نے بھارت میں بھونچال مچادیا ہے اور ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ 

ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ویب سیریز کے پروڈیوسرز کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

وہیں اب ویب سیریز ’مرزاپور‘ بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔

ویب سیریز کے پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر سمیت دیگر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور بھارتی ریاست اترپردیش کی غلط شبیہ دکھانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پروڈیوسرز کے خلاف مقدمہ ریاست اتر پردیش کے شہر مرزا پور میں ہی درج کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں اداکار پنکج تریپاٹھی ، علی فضل اور دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پہلا سیزن نومبر 2018 میں ریلز ہوا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اب اس ویب سیریز کا دوسرا سیزن بھی آن ائیر ہوا ہے ۔

مزید خبریں :