دنیا
Time 20 جنوری ، 2021

کئی ماہ سے غائب جیک ما منظر عام پر آ گئے

دنیا کی معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق ایگزیکٹو چیئرمین اور شریک بانی گزشتہ برس اکتوبر کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔

جیک ما نے 2018 میں علی بابا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہیں گزشتہ برس اکتوبر میں آخری بار ایک کانفرنس کے دوران چین کے سرکاری ریگولیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

اب چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جیک ما ین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگریزی کے استاد سے بزنس ٹائیکون بننے والے سابق چیف ایگزیکٹو علی بابا نے دیہی علاقوں میں ٹیچرز کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیک ما چینی زبان میں گفتگو کر رہے ہیں۔

چین کے سرکاری انگریزی اخبار کے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیک ما گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی سخت ریگولیٹری کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :