یاسر حسین نے شہریار منور کوبڑے اسٹارز کیلیے خطرہ کیوں کہا؟

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار شہریار منور کا شمار کم وقت میں زیادہ مقبولیت پانے والے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

2012 میں شوبز انڈسٹری میں اینٹری دینے والے اداکار وپروڈیوسر شہریار منور جلد ہی ملک کی نامور شوبز شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل گئے تاہم اسی حوالے کو بنیاد بناتے ہوئے میزبان واداکار یاسر حسین کو لکس ایوارڈ شو میں شہریار منور سے مذاق کرنے کا مو قع ہاتھ لگ گیا۔

2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شہریار منور اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، اس موقع پر یاسر حسین کا بطور میزبان شہریار منور کو کہنا تھا کہ شہیر یار منور دوسرے سپر اسٹار کے لیے خطرناک ہو گئے ہیں۔

فوٹو:فائل

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ 'سات دن محب ان' میں مایا علی اور غازی جیسے ‘پراجیکٹ میں ہمایوں سعید کو فلاپ کروانے کے بعد ان کا اگلا شکار ہوں گی مایا علی۔

یاسر کے کہنے پر شہریار منور کے ہمراہ بیٹھی مایا علی بھی سر پکڑے مسکراتی نظر آئیں، اگرچہ لکس ایوارڈز کی تقریب کو گزرے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایوارڈز شو کا یہ کلپ آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں اداکار شہریار منور کے ہمراہ مرکزی اداکارہ مایا علی نے ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :