کورونا کے خوف سے 3 ماہ ائیرپورٹ پر گزارنے والا شخص

فائل:فوٹو

گزشتہ برس عالمی وبا کی آمد سے جہاں ہر شخص خوفزدہ تھا وہیں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے کورونا کے خوف سے 3 مہینے ائیرپورٹ پر گزار دیے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں کیلیفورنیا سے شکاگو سفر کرنے والے 36 سالہ آدتیا سنگھ نے عالمی وبا کے خوف سے سفر کرنے سے گریز کیا اور 3 ماہ تک کسی کی پرواہ کیے بغیر اوہیر ائیرپورٹ پر رہتا رہا۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا  کہ 36 سالہ آدتیا نے شکاگو کا سفر کیوں کیا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بے روزگار شخص رواں ہفتے گرفتاری سے قبل تک تین ماہ تک اوہیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے محفوظ علاقے میں  چھپے رہنے میں کامیاب رہا۔

آدتیا سنگھ اکتوبر کے وسط سے ایئرپورٹ میں مقیم تھا اور وہ مزید عرصہ وہیں رہتا اگر انھیں حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر اپنی شناخت ظاہر کرنے کا نہیں کہا جاتا۔:فوٹو بشکریہ اے پی

حکام کے مطابق آدتیا سنگھ اکتوبر کے وسط سے ائیرپورٹ میں مقیم تھا اور وہ مزید عرصہ وہیں رہتا اگر انھیں حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پر اپنی شناخت ظاہر کرنے کا نہیں کہا جاتا۔

ائیرپورٹ عملے کی جانب سے شناخت ظاہر کرنے کے سوال پر آدتیا سنگھ نے چہرے کا ماسک اتارتے ہوئے عملے کو گلے میں پہنی شناختی علامت دکھائی جو ایک آپریشن منیجرز سے متعلق شناختی علامت تھی۔

تفتیش کے دوران آدتیا نے بتایا کہ وہ 19 اکتوبر کو اوہیر ائیر پورٹ پر اترا لیکن کووڈ 19 کے باعث گھر جانے والی پرواز میں بیٹھنے سے خوفزدہ تھا لہذا اس نے گھر جانے کے بجائے ہوائی اڈے میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

آدتیا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس دوران اس کھانے پر زندہ بچا رہا جو ہوائی اڈے پر مسافروں نے اسے دیا تھا۔

مزید خبریں :