دنیا
Time 21 جنوری ، 2021

کورونا ویکسین تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں آتشزدگی، 5 ہلاک

بھارت کے شہر پونے میں کورونا ویکسین بنانے والی دواساز فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ فیکٹری کی ایک عمارت کے اندر لگی جس سے فیکٹری کا ایک پروڈکشن پلانٹ متاثر ہوسکتا ہے تاہم فیکٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے ویکسین پروڈکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

فائر فائٹرز، پولیس اور ریسکیو اہلکار آگ پر قانو پانے اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے ایک زیر تعمیر حصے میں لگی جس سے کورونا ویکسین کی تیاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ 

ایس آئی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا، امریکا میں تیارہ کردہ نووا ویکس اور مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کے کروڑوں ڈوز تیار کررہی ہے اور یوں یہ دنیا کا کورونا ویکسین تیار والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

بھارت میں تیار ہونے کے بعد یہ ویکسین مختلف ممالک میں بھیجی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :