دنیا
Time 21 جنوری ، 2021

بائیڈن کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف

نومنتخب امریکی صدر  جوبائیڈن انتظامیہ میں نامزد وزیر دفاع جنرل آسٹن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیر دفاع  جنرل (ر) لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے، وزیر دفاع بننے کی صورت میں وہ جنوبی ایشیاسے متعلق امریکا کی پالیسی جاری رکھیں گے۔

جنرل آسٹن نےکہا کہ پاکستان جیسے پڑوسی ملک کی حمایت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان افغان امن عمل میں رکاوٹ بننے والے علاقائی عناصر کو روکنے میں بھی مددگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج سے تعلقات استوار رکھنے پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

نامزد امریکی وزیر دفاع   نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی سیاسی مفاہمت میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا، القاعدہ ،داعش کو شکست دینے اور علاقائی استحکام کے لیے بھی امریکا کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :