پاکستان
Time 21 جنوری ، 2021

تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں کے ٹو سرکرنیوالی ٹیم کی صدر مملکت سے ملاقات

تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں کے ٹو کی چوٹی سرکرنے والی ٹیم نے صدر  مملکت عارف علوی سے ملاقات  کی۔

 صدر مملکت نے تاریخی کارنامہ سرانجام دینے پر کوہ پیماؤں کو مبارک باد دی اور ان کی ہمت اور بہادری پر تعریف کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  نیپالی ٹیم نے منفی اٹھاون ڈگری میں کے ٹو سر کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دیا، دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے مابین خیرسگالی بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی کی وجہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوا اور اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر نیپالی ٹیم نے پاکستان کے قدرتی حسن اور کوہ پیمائی کے وسیع مواقع پر پاکستان کی تعریف کی۔

مزید خبریں :