’میرا بچپن بہت مشکل ہوسکتا تھا‘، کاجول نے بچپن کی تکلیف دہ کہانی بیان کردی

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور  اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول کا کہنا ہے کہ جب ان کے والدین شومو مکھرجی اور تنوجا کے درمیان علیحدگی ہوئی تو اس وقت ان کی عمر صرف ساڑھے چار سال تھی۔

نیٹ فلیکس شو میں اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ جب میں ساڑھے چار سال کی تھی تب میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی، اتنی چھوٹی سی عمر میں والدین کی علیحدگی کے بعد بہت کچھ غلط ہو سکتا تھا اور میرا بچپن بہت مشکل ہو سکتا تھا۔

کاجول نے اپنی حیرت انگیر پرورش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری پرورش خاصی حیرت انگیز ہوئی، مجھے مستقبل پر نظر رکھنے والے ایک حیران کن شخص نے پالا اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔

ان کا کہنا تھا میرے ایسے بہت سے دوست ہیں جن کے والدین اب تک ساتھ ہیں لیکن وہ کسی اچھے مقام پر نہیں، ان کا بچپن بھی اچھا نہیں گزرا، میں نے اپنے والد سے علیحدہ پیار کیا اور اپنی والدہ سے علیحدہ، میں نے دونوں سے ایک ساتھ بھی پیار کیا۔

کاجول نے از راہ مذاق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے والدین کے خلاف کوئی کھیل نہیں کھیل سکی، میں نے بہت کوشش کی لیکن دونوں بہت ہوشیار تھے۔

 واضح رہے کہ کاجول حال ہی میں رینوکا شہانے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ʼتری بھنگ میں تنوی اعظمی اور  میتھلا پالکر کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ 

فلم میں تین نسلوں کے ذریعے حوصلہ مند ماں اور خاندانی تناؤ کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، فلم میں تنوی اعظمی کاجول کی حوصلہ مند مصنف ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

مزید خبریں :