ان چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی ڈش کے پیچھے چھپا راز

فوٹو: فائل

دنیا کے ہر  خطے میں الگ الگ طرز کے کھانے بنائے جاتے ہیں جو کہ اس جگہ کی پہچان بھی ہوتے ہیں اور آج ہم آپ کو ایک خاص ڈش کے بارے میں بتاتے ہیں۔

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ڈمپلنگز ہر سائز اور شکل میں بنائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ہو بہو مچھلی کی طرح دکھنے والے ڈمپلنگز کھائے ہیں؟

حال ہی میں تائیوان کے یہ چھوٹی مچھلی کی طرح دکھنے والے ڈمپلنگز سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن رہے کیونکہ یہ ناصرف دکھنے میں بلکہ ذائقے میں بھی بہترین ہیں۔

مچھلی کی طرح دکھنے والے ان ڈمپلنگز کے اندر قیمہ، جھینگے، لہسن اور دیگر مصالحہ جات کو بھرا جاتا ہے اور  اسے اسٹرا، چوپ اسٹک اور قینچی کی مدد سے شکل دے کر ایک مچھلی کی طرح بنایا جاتا ہے۔

ان ڈمپلنگز کو ہو بہو مچھلی کی شکل دینے کے لیے اس کے آٹے میں نارنجی رنگ بھی ملایا جاتا ہے۔

تائیوان میں انوکھے ڈمپلنگز بنانے والے 'منمن چینگ' کے فیس بک پوسٹ پر اب تک 40 ہزار کے قریب لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں۔

مزید خبریں :