دنیا
Time 25 جنوری ، 2021

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں کتنے پاکستانی اور بھارتی نژاد ہیں؟

نئے امریکی صدر کے اردگرد بھارتی نژاد افراد پاکستانیوں سے زیادہ ہیں۔

جو بائیڈن انتظامیہ میں 17 انڈین امریکنز  وائٹ ہاؤس کمپلیکس کا حصہ ہوں گے اور 3 نیشنل سکیورٹی کونسل میں شامل ہوں گے۔

تاہم براک اوباما دور کے وہ عہدیدار جو بائیڈن نے نظر انداز کر دیے ہیں ان کے متعلق شبہ تھا کہ ان کے بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگ یا پھر بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلقات ہیں۔ 

بائیڈن کی نئی ٹیم کے اہم ارکان کی پاکستان کے لیے رائے مثبت ہے اور بائیڈن کی ٹیم میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی نژاد علی زیدی ماحولیات کے مشیر ہوں گے جب کہ سلمان احمد فارن پالیسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :