دنیا
Time 25 جنوری ، 2021

پاکستانی نژاد خاتون کیلیے امریکا میں بڑا اعزاز

پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صائمہ محسن ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

52 برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب دو فروری کو سنبھالیں گی، وہ ڈسٹرکٹ کے موجود ہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔ 

صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کررہی ہیں۔

مزید خبریں :