ہر وقت بچوں سے پیار کرنا ناممکن ہے:کاجول

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ آپ یقینی طور پر ہر وقت اپنے بچوں سے محبت نہیں کرپاتے کیونکہ بچوں سے ہر وقت پیار کرنا ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ معاشرے میں مائیں ایک خانے میں قید ہیں اور جب وہ اس خانے باہر آجائیں تو انہیں باآسانی جج کرلیا جاتا ہے، اگر آپ اپنے بچوں کے لیے کھانا نہیں بناتیں اور انہیں اسکول سے لینے نہیں جاتیں تو آپ ایک بری ماں ہیں ،اگر آپ بچوں کی ایک پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں شرکت نہیں کرتیں تو آپ ایک بری ماں ہیں، یہاں بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کو ایک بری ماں بناتی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو آپ کو ایک اچھی ماں بنائے۔

بچوں سے ہر وقت پیار کیے جانے سے متعلق کاجول کا کہنا تھا کہ آپ صرف والدین سے یہ سوال کرسکتے ہیں کیونکہ اگر آپ والدین ہیں تو آپ کو یہ سمجھ آجائے گی کہ یہ یقینی طور پر سچ نہیں ہے۔

 اگر آپ 60 فیصد مینیج کرپاتے ہیں تو آپ کا بچوں کے ساتھ ایک بہترین رشتہ ہے:کاجول

کاجول کے مطابق آپ یقینی طور پر ہر وقت اپنے بچوں سے محبت نہیں کرپاتے، اگر آپ 60 فیصد مینیج کرپاتے ہیں تو آپ کا بچوں کے ساتھ ایک بہترین رشتہ ہے اور اگر حصہ 40 فیصد ہے تو وہ غصے کا اظہار کریں گے لہٰذا 60 فیصد بہترین ہے۔

ایک اور انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی ماں کے ساتھ کبھی بغاوت نہیں کی، میرا ان کے ساتھ انتہائی حیرت انگیز رشتہ رہا، انہوں نے میری زندگی میں جو کچھ بھی کیا ، ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے کیا انہوں نے مجھے ایسے سمجھایا جس طرح میں سمجھ سکتی ہوں، چاہے پھر وہ میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہو یا پھر انہیں کام پر جانا ہو یا بطور ورکنگ وویمن کوئی  بھی فیصلہ ہو‘۔

واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔

مزید خبریں :