ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون کی گلوکاری کے چرچے

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

معروف لپ سنکنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر حال ہی میں ایک 110 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 110 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عالمی جنگ کا مشہور گانا 'اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری' گایا اور ان کی پڑ پوتی نے ان کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی تھی جو کہ رات و رات وائرل ہو گئی۔

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

110 سالہ ایمی ہاکنز کی گلوکاری کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایمی ہاکنز کی پڑ پوتی کی والدہ ہینا فریمین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو پر آنے والے ردعمل نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا ہے۔

110 سالہ ایمی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7 سال کی تھیں اور انہیں آج بھی اس دور کے گیت یاد ہیں۔

مزید خبریں :