کھیل
Time 01 فروری ، 2021

'100میل فی گھنٹہ' : شعیب اختر نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر تیز رفتار بولنگ کی ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ْ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص ٹینس کرکٹ کھیلتے ہوئے تیز رفتار بال کا سامنا کرتے ہوئے گرجاتا ہے اور جتنی تیز بال تھی اسی تیزی سے وہ پھسل جاتا ہے۔


شعیب اختر نے کیپشن میں لکھا ہےکہ ' ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص  '100میل فی گھنٹہ' کی رفتار سےکرائی گئی گیند کا سامنا کررہا ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور بعض شعیب اختر کو ان کی کرائی گئی یادگار گیندیں یاد دلا رہے ہیں۔

مزید خبریں :