پاکستان
Time 04 فروری ، 2021

مالی سال کی پہلی ششماہی میں 683 ارب 39 کروڑ روپے اندرونی قرض لیا گیا: رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 1138 ارب روپے ہوگیا اور مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا جب کہ  پہلی ششماہی میں سود کی مد میں 1475 ارب روپے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جولائی تا دسمبر دفاعی اخراجات 486  ارب  50 لاکھ روپے رہے اور  جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدن 2455 ارب 90 کروڑ روپے رہی جب کہ جولائی تا دسمبر 1138 ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرض لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  پہلی ششماہی میں 683 ارب 39 کروڑ روپے اندرونی قرض لیا گیا  جب کہ 6 ماہ میں 47  ارب 54 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔

مزید خبریں :