کچرے دان سے استعمال شدہ ڈائپرز چوری کرنے والے شخص پر مقدمہ

فوٹو: فائل

کینیڈا میں ایک شخص کو کچرے دان سے استعمال شدہ ڈائپرز چوری کرنے کے مقدمے کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کے اپر بیچز ایریا سے ایک 40 سالہ شخص کو چوری چھپے کچرے دان سے استعمال شدہ ڈائپرز چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کو یکم دسمبر 2020 سے 23 جنوری 2021 کے درمیان کم از کم تین مرتبہ ایک گھر کے سامنے استعمال شدہ ڈائپرز پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

گھر والوں نے جب محسوس کیا کہ وہی شخص ڈائپرز لینے کے لیے بار بار آ رہا ہے جو انہیں پھینک رہا ہے تو پھر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ شخص پر رات کو چوری، مجرمانہ ہراسگی سمیت تین چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں کسی قسم کے خطرے کی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن ہم اس طرح سے دوسرے واقعات کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں تاکہ معاملے کی چھان بین کی جا سکے۔

مزید خبریں :