کاروبار
Time 09 فروری ، 2021

دسمبر 2020 کے مقابلے میں جنوری 2021 میں ملکی برآمدات میں کمی

ملکی برآمدات میں ماہ دسمبر 2020 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ یعنی جنوری 2021 میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی برآمدات 9.89 فی صد گر گئیں اور رواں سال جنوری میں برآمدات  2  ارب 13 کروڑ ڈالرز  رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 1.44فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ جولائی سے جنوری کے دوران تجارتی خسارے میں 8.27 فی صد اضافہ ہوا ہے۔