چہرے کو چمکدار بنانے کیلیے ہلدی کا ماسک لگانے والی خاتون کا منہ ہی پیلا پڑ گیا

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی 

اکثر خواتین انٹرنیٹ سے ٹوٹکے اور قدرتی اشیاء سے بنے ماسک کی ترکیب نکال کر اسے استعمال کرتی ہیں لیکن یہ ماسک ہر کسی کی جلد کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔

حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹک ٹاک صارف نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جلد چمکدار بنانے کے لیے چہرے پر ہلدی کا ماسک بنا کر لگایا۔

لورین رینی نامی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے گھر میں ہلدی سے ماسک بنایا اور اسے کچھ وقت لگانے کے بعد جب اپنا منہ دیکھا تو چہرے کی رنگت پیلی پڑ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کے ان کے پورے چہرے کی جلد پر بریک آؤٹ ہو رہے تھے، میں انہیں ٹھیک کرنے کے لیے ٹوٹکے ڈھونڈ رہی تھی تو میں نے ہلدی سے بنا ایک فیس ماسک دیکھا اور اسے دیکھنے کے بعد میں فوراً اپنے باورچی خانے میں گئی اور پھر یہ ماسک تیار کیا۔

انہوں نے کہا جب میں نے یہ ماسک اپنے چہرے پر لگا لیا تب میں نوٹ کیا کہ ہاتھ دھونے کے بعد بھی انگلیوں پر پیلاہٹ تھی۔

خاتون نے بتایا کہ جب میں نے اپنا چہرا دھویا تو وہ پیلا پڑ گیا تھا اور دھونے کے باوجود بھی پیلاہٹ ختم نہیں ہو رہی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے جب اپنی چہرے کو اچھی طرح رگڑ رگڑ کر دھویا تو ان کے چہرے سے پیلاہٹ کافی حد تک کم ہوئی۔