ویڈیو: مچھلی شکاری کے گلے میں اٹک گئی

کولمبیا کے قصبے  پی وی جے میں ایک عجیب وغریب حادثہ پیش آیا جس میں 24 سالہ نوجوان گلے میں7 انچ لمبی زندہ مچھلی پھنسنے کے باعث مرتے مرتے بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق24 سالہ ماہی گیر  کو اس واقعے کے فوری بعد طبی امداد دی گئی جس سے اس کی زندگی بچ گئی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہی گیر 23 جنوری کو مچھلی پکڑنے گیا تھا اور جب وہ مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہوگیا تو اس نے مچھلی پکڑنے کا کانٹا ہٹانا چاہا مگر غور کیا کہ ایک دوسری مچھلی کانٹے کو کھینچ رہی ہے۔

ماہی گیر نے کانٹےسے چپکی دوسری مچھلی کو پکڑنے کے لیے کانٹے میں موجود مچھلی کو منہ میں دبالیا اور دوسری مچھلی کو پکڑنے لگالیکن اس دوران مچھلی پھسل کر اس کے گلے میں اٹک گئی۔

ماہی گیر کی خوش قسمتی تھی کہ گلے میں پھنسی مچھلی موجارا نسل کی تھی جو دبے ہوئے جسم کے باعث جانی جاتی ہیں اور   یہی وجہ تھی کہ مچھلی سانس لینے میں مشکل کا باعث نہ بن سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیر مبینہ طور پر خود ہی اسپتال پہنچا لیکن تکلیف کے باعث ڈاکٹروں کو اپنے ساتھ پیش آیا واقعہ بتانے سے قاصر رہا اور  وہ اپنے گلے کی طرف اشارہ کرتا رہا جس پر ڈاکٹرز ایکسرے کے بعد اصل مسئلہ سمجھ سکے۔

 بعد ازاں مچھلی کو ہنگامی طریقہ کار کےتحت ماہی گیر کے گلے سے نکال دیا گیا اور مریض 2 دن اسپتال میں رہنے کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھر چلاگیا۔

مزید خبریں :