کاروبار
Time 11 فروری ، 2021

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر 1لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ْ

 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ  مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر اضافے سے 1842 ڈالر فی اونس ہے۔