پریانکا ہریتھک روشن کی اتنی شکر گزار کیوں؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ اسٹار  پریانکا چوپڑا اپنے مرحوم والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا سے اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتی تھیں اور جب وہ کچھ سال قبل بیمار ہوگئے تھے تو اداکارہ کی بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے مدد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی لکھی گئی کتاب ’’ unfinished‘‘میں انکشاف کیا کہ ان کے والد کو کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنے تئیں ان کے بہترین علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

پریانکا کے مطابق ہریتھک نے انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوراً ہی فلائٹ کا انتظام کرتے ہوئے لندن منتقل کیا۔

نیشنل ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ہریتھک جو کہ ہندی فلموں میں ایک کامیاب شخصیت ہیں، نے فوراً ہی ائیر انڈیا میں اپنے رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے میرے والد کے لیے لندن کی پرواز کا انتظام کیا۔

پریانکا اپنی کتاب میں مزید لکھتی ہیں کہ اگر ہمارے اردگرد اتنے اچھے لوگ نہ ہوتے جو ہماری جگہ (ہریتھک اور  راکیش روشن کی طرح) کام کرنے کے خواہشمند ہوتے تو مجھے شک ہے کہ میرے والد شاید ہی لندن پہنچ پاتے، میرے پاس ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں  لیکن یہ بہت گہرے اور دیرپا ہیں۔

دوسری جانب پریانکا نے اپنی کتاب’’ unfinished ‘‘ کی لانچنگ کے موقع پر اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاپا اس کتاب کے عنوان کی طرح آپ کی کہانی بھی نامکمل رہ گئی تھی جس کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں بقیہ خود کو آپ کے لئے وقف کرتی ہوں۔"

مزید خبریں :