دنیا
Time 14 فروری ، 2021

کورونا کے خاتمےکے بعد نیوزی لینڈ میں پھر 3کیس سامنے آگئے

کورونا کے مکمل خاتمےکے بعد نیوزی لینڈ میں پھر 3کیس سامنے آگئے جس کے بعد متاثرہ شہر آکلینڈ میں 3 روزہ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں گذشتہ روز کورونا کے تین کیس رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد  وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں تین روزہ لاک ڈاون کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم نیوزی لینڈ نے آکلینڈمیں 3 دن کےلیے لیول تھری لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور اس دوران اسکول اور کاروباری ادارے بند رہیں گے اور صرف ضروری خدمات جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق آکلینڈمیں لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بارہ بجےسے ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں  ایک ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک 2 ہزار 330 کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 25 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :