پاکستان
Time 15 فروری ، 2021

آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے— فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جاوید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا،  ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے،  بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :